Anjaman Farogh e Urdu | شفیق مراد کو فروغِ اردوادب ایوارڈ سے نوازا گیا

4 2

شفیق مراد کو فروغِ اردوادب ایوارڈ سے نوازا گیا

کویت نامہ نگار انجمنِ فروغِ اردوادب کے مطابق جرمنی میں مقیم معروف شاعر،اردو زبان کی ترقی و ترویج اوراردو ادب کے فروغ میں کوشاں شریف اکیڈمی جرمنی کے بانی اور سربراہ شفیق مراد کو انکی ادبی خدمات کے اعتراف میں فروغِ اردو ادب ایوارڈ۲۰۱۱ء سے نوازا گیا۔نومبر۲۰۱۱ء کو کویت کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک پُر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کویت میں مقیم پاک و ہند کے شعراء کے علاوہ اہم کاروباری سماجی اور علمی شخصیات نے شرکت کی۔محترمہ شاہین رضوی نے شفیق مراد کا تعارف کرواتے ہوئے اکیڈمی کے زیرِ اہتمام اور اکیڈمی کے تعاون سے منعقد ہونے والی کانفرنسسزاور سیمینار کا ذکر کیا۔اکیڈمی کے تحت کتب کی اشاعت اور انکی رونمائی، آن لائن مشاعرے کا انعقاد اور اکیڈمی کی دیگر سرگرمیوں کا ذکرکیا۔انجمن کے صدر اور بانی عبداللہ عباسی نے انجمن کی جانب سے فروغِ اردو ادب ایوارڈ۲۰۱۱ء کااعلان کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا۔ کہ یہ ایوارڈشفیق مراد کو انکی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے جو ہمارے لیے باعثِ تقلید ہیں ۔ایوارڈ سفیرِ پاکستان جناب افتخار عزیز کے دستِ مبارک سے شفیق مراد کی خدمت میں پیش کیا گیا ۔جبکہ کویت میں اردو ادب کے حوالے سے بزرگ اور معزز شخصیت محترمہ ڈاکٹر ملیحہ الموسی نے شفیق مراد کو امریکی ڈالرز کا ہار پہنا کر اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا۔مسعود حساس نے منظوم کلام پیش کر کے معزز مہمان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

4 Comments
  1. Shaukat Ali Naz says

    Shafiq Murad Saheb ko dil ki ghehraioon se mubarak bad…frogh e urdu ke liay aap ki khidmat ke aatraf mein anjuman frog e urdu ko bhi mubarak bad.

  2. dr. aleya khan says

    Many congratulations to you sir. A hope that in future we will be able to see you more such honors and titles.GOD bless you.Dr ALEYA KHAN MIANWALI, PAKISTAN

  3. Shafiq Murad says

    trhank you -Dr.Allia And Muhtram .Shaukat Naz Sahib-..

  4. amin shad says

    Shafique murad jese log laiq-e-sataysh hote hain. aesenayab heeron ki jitni qdr ki jay kam hoti hai. Shafique Murad k liay dhairon duaayn aur mubarikbaad. (AMIN SHAD)DASKA PAKISTAN>

Leave A Reply

Your email address will not be published.